[ad_1]
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 5 ماہ سے بھی کم عرصے میں 33 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا۔
سدھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بدھ کے روز اپنی 2 تصاویر شیئر کیں، ایک 5 مہینے قبل لی گئی تھی اور دوسری حال ہی میں لی گئی۔
اگر دونوں تصاویر کو دیکھا جائے تو سدھو کے وزن میں نمایاں طور پر کمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
نارنجی رنگ کی جیکٹ اور پگڑی والی تصویر وزن کم کرنے سے پہلے لی گئی تھی جب کہ آسمانی رنگت کی پگڑی والی تصویر حالیہ ہے۔
سدھو نے کیپشن میں لکھا ‘اگست سے لے کر اب تک 5 ماہ کے کم عرصے میں میں نے 33 کلو وزن گھٹایا، یہ سب کچھ قوت ارادیت، عزم، مستقل مزاجی اور لمبی واک کی وجہ سے ہوا’۔
بھارتی سیاستدان نے لکھا کہ ‘ناممکن کچھ بھی نہیں ہے دوستوں’۔
سدھو کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے اور صارفین ان کی محنت کو سراہ رہے ہیں۔
[ad_2]